مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے اٹیر اسمبلی ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ
مشین (ای وی ایم) کے استعمال کو لے کر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے لگائے گئے
الزامات کے سلسلے میں ہندوستانی الیکشن کمیشن نے اپنی پوزیشن واضح کی ہے۔آج یہاں جاری سرکاری ریلیز کے مطابق سیاسی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ
قانون کے مطابق ای وی ایم کو نتائج کا اعلان ہونے کی تاریخ سے 45 دن
تک
نہیں نکالا جا سکتا، لیکن مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات کیلئے ای وی ایم کو
اترپردیش سے 11 مارچ 2017 کو نتائج کا اعلان ہونے کے بعد منتقل کرکے باہر
لے جایا گیا۔کمیشن کے مطابق کسی بھی انتخابات میں استعمال کی گئی ای وی ایم نتائج کا
اعلان ہونے کے بعد اسٹرانگ روم میں رکھی جاتی ہیں اور انتخابی پٹیشن دائر
کرنے کی میعاد ختم ہونے تک اس کا استعمال نہیں کیا جاتا۔